سونی پت: کپور نروال کا کانگریس سے استعفیٰ، ٹکٹ نہ ملنے سے تھے ناراض
سونی پت، 7 ستمبر (ہ س) ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کپور نروال نے بھوپیندر سنگھ ہڈا پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس بڑودہ سے سیٹ ہارے گی۔ بی جے پی کے بعد کانگریس میں بھی امیدواروں ک
کانگریس لیڈر ہریانہ


سونی پت، 7 ستمبر (ہ س) ۔

کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کپور نروال نے بھوپیندر سنگھ ہڈا پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ کانگریس بڑودہ سے سیٹ ہارے گی۔

بی جے پی کے بعد کانگریس میں بھی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہوتے ہی پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ کانگریس لیڈر ڈاکٹر کپور سنگھ نروال جو بڑودہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے دعویدار تھے، نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کا اجلاس بلا کر مزید فیصلے کریں گے۔ کانگریس نے بڑودہ حلقہ سے موجودہ ایم ایل اے اندراج نروال کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں بغاوت شروع ہو گئی ہے۔ کپور سنگھ نروال کے ٹکٹ کٹنے کی خبر کے بعد صبح ہی ان کے حامی ان کی رہائش گاہ پر پہنچنا شروع ہو گئے۔ ان سے بات کرنے کے بعد کپور نروال نے کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کا اجلاس بھی بلایا ہے۔

ٹکٹ نہ ملنے پر کپور نروال نے کہا کہ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ بڑودہ ضمنی انتخاب میں ہڈا نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں کسی بھی صورت میں عام انتخابات میں ٹکٹ دیا جائے گا۔وہ الیکشن لڑیں گے۔ کانگریس چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہڈا کو وعدہ خلافی کا جواب ضرور دیں گے۔ نروال نے کہا کہ انہیں سیاسی طور پر قتل کیا گیا ہے۔ بڑودہ حلقہ کے عوام ہڈا سے بدلہ لیں گے۔ آنے والے وقت میں کانگریس پارٹی بڑودہ اسمبلی سیٹ کھو دے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande