چنڈی گڑھ، 7 ستمبر (ہ س)۔
ہریانہ میں کانگریس کے امیدواروں کی پہلی فہرست میں قائد حزب اختلاف بھوپیندر سنگھ ہڈا کا مکمل غلبہ ہے۔ جمعہ کی رات جاری کردہ فہرست میں کماری شیلجا کے کھاتے سے کالکا میں پردیپ چودھری ، نارائن گڑھ میں شیلی چودھری ،سڈھورا سے رینو بالا اور اسندھ سے شمشیر گوگی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پارٹی نے اس فہرست میں چار نئے چہروں کو بھی شامل کیا ہے۔ شاہ باد سے جے جے پی ممبر اسمبلی رام کرن کالا بھوپیندر سنگھ ہڈا کے رابطہ سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔
آزاد ایم ایل اے دھرم پال گوندر نے بھی لوک سبھا انتخابات کے دوران ہڈا کی حمایت کی تھی۔ جولانا سے امیدوار ونیش پھوگاٹ کی کانگریس میں انٹری میں دپیندر ہڈا نے اہم کردار ادا کیا اس کے علاوہ ہائی کمان اور ہڈا مخالف خیمہ ای ڈی کی جانچ کا سامنا کر رہے دھرم سنگھ چھوکر اور راو دان سنگھ اور جیل میں بند سریندر پنوار کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھا لیکن ہڈا نے ان کے لئے اسٹینڈ لیا اور ٹکٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئے۔
پہلی فہرست میں رندیپ سرجے والا کے کسی حامی کا نام نہیں ہے۔ اجے سنگھ یادو اپنے بیٹے چرنجیو راو¿ کو ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بیرندر سنگھ ڈومرخاں کے بیٹے برجیندر سنگھ کے ٹکٹ کا اعلان اس فہرست میں نہیں کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ