خانقاہ نیازیہ میں محفل میلاد النبی کا انعقاد
علی گڑھ، 7 ستمبر(ہ س)۔ ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی محفل میلا النبی کا سلسلہ شروع ہو چکا گیا ہے، مختلف مدارس، خانقاہوں میں محفل میلا داکااہتمام کیا جا رہا ہے اسی ضمن میں سر سید نگر کے سید کالونی میں واقع خانقاہ نیازیہ میں محفل میلاد النبی کا اہت
میلاد النبی تقریب کا انعقاد


علی گڑھ، 7 ستمبر(ہ س)۔

ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی محفل میلا النبی کا سلسلہ شروع ہو چکا گیا ہے، مختلف مدارس، خانقاہوں میں محفل میلا داکااہتمام کیا جا رہا ہے اسی ضمن میں سر سید نگر کے سید کالونی میں واقع خانقاہ نیازیہ میں محفل میلاد النبی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر محمد عباس نیازی نے کہا کہ میلاد کا معنی ولادت کا وقت یا عظیم الشان ولادت مولد کا معنی بھی ولادت کا وقت ہے۔ اہل ا سلام کے لئے میلاد یا مولد سے مراد پیغمبر اسلام کی ولادت با سعادت ہے اور محفل میلاد یا جلسہ میلاد سے مراد ایسا روح پرور اجتماع ہے جس میں سرکار مدینہ کی ولادت طیبہ کے زمانے میں ظاہر ہوئے واقعات کا تذکرہ کرکے برکات حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انبیا کی ولادت کا ذکر اللہ کی سنت ہے۔

سورہ مریم میں حضرت عیسیٰ، سورہ قصص میں حضرت موسیٰ کی ولادت اور ولادت کے وقت ان انبیاء عظام کی ظاہر ہونے والی عظمتوں کا ذکراللہ نے کیا ہے اس طرح سنت رسول، سنت صحابہ و اہل بیت اور سنت سلف صالحین سے بھی ذکر میلاد ثابت ہے۔میلاد شریف کے بے شمار فائدے اور برکات ہیں۔ جن میں خاص یہ ہیں کہ ذکر انبیاء سے ایمان مضبوط ہوتا ہے، قلب میں ثبات پیداہوتا ہے۔

نیز توحید اور تمام عقائد اسلامیہ دعوے ہیں اوران کی پیغمبر اسلام سب سے بڑی اور روشن دلیل ہیں، دلیل ثابت ہونے سے دعویٰ ثابت ہوتا ہے، اس لئے آپ کے فضائل وکمالات کی بڑی اہمیت ہے،انھوں نے کہا کہ محفل میلاد میں فضائل وکمالات بیان کرنے سے آپکی اتباع کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو کہ ثمر ایمان ہے۔ اگر غور کیا تو معلو م ہوگاکہ یہ انوار ملائکہ ہیں جو ایسی مجالس میں مقرر کئے جاتے ہیں۔اس موقع پر حیدر علی نیازی، جعفر علی نیازی،حیدر عباس نیازی،روحان نیازی، علی زمن نیازی،علی حسنین نیازی، عبادنیازی، صفدر نیازی، علی فخری نیازی، سرور عظیم نیازی، جنیدنیازی، کریم نیازی کے ساتھ شہر اور یونیورسٹی کے معززین نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande