شعبہ اسلامک اسٹدیز میں کیرئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد
شعبہ اسلامک اسٹدیز میں کیرئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد علی گڑھ، 7 ستمبر (ہ س)۔ شعبہ اسلامک اسٹڈیز اے ایم یو کے طلباء کے لئے ایک کیرئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کے صدر پروفیسر عبد الحمید فاضلی نے کہا کہ طلبا کو کی
شعبہ اسلامک اسٹڈیز پروگرام


شعبہ اسلامک اسٹدیز میں کیرئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ، 7 ستمبر (ہ س)۔

شعبہ اسلامک اسٹڈیز اے ایم یو کے طلباء کے لئے ایک کیرئر کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کے صدر پروفیسر عبد الحمید فاضلی نے کہا کہ طلبا کو کیرئر کے لامتناہی مواقع دستیاب ہونے کی وجہ سے اپنے کیرئر کا صحیح راستہ منتخب کرنے میں اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے حالات میں طلباء کو تلقین کی کہ وہ نصیحتوں پر عمل کریں تاکہ وہ زمانہ کے چیلنجیز کا مقابلہ کر سکیں۔اس موقع پرڈاکٹر اعزاز احمد، صدر’اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی‘، ڈاکٹر بلال احمد کٹی، انچارج کاؤنسلنگ فورم، ڈاکٹر زبیر ظفر خان، ڈاکٹر عرشی شعیب، ڈاکٹر لبنیٰ ناز، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر رحمت اللہ، ڈاکٹر محمد مسلم اور ڈاکٹر محمد عبدالباری بھی موجود تھے۔مس شائستہ منظور، نائب صدر، ’اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی‘نے پروگرام کی نظامت کی اور مس آفرین خان، سیکریٹری،’اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔

پروگرام میں ریسرچ اسکالرز،گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔شعبہ کے کانفرنس ہال میں اس پروگرام کو منظم کرنے میں شعبہ کے کیئرٹیکر محمد بدرالزماں خاں نے اہم رول ادا کیا جس کا اعتراف شعبہ کے چیرمین نے اپنی تقریر کے دوران بھی کیا۔ اس سے قبل اے ایم یو کے ٹی پی او نے طلبا کو اپنا مستقبل خوش آئند بنانے کے لئے کچھ اہداف متعین کرنے کا مشورہ دیا تاکہ تعلیم اور روزگار میں چیلنج نہ واقع ہوں۔انھوں نے کہا کہ آج کی دنیا ہر میدان میں ماہرین کی تلاش میں ہے۔ علمی دنیا میں آپ اپنے لئے جو بھی میدان متعین کریں خوب سوچ سمجھ کر متعین کریں اور جب کسی میدان کو منتخب کریں تو پھر اپنی تمام تر صلاحتوں کو اس میں لگا کر ایک بہتر اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande