پولیس کی موجودگی میں بیوی کوگولی مار کر قتل کیا۔
علی گڑھ, 7 ستمبر (ہ س)علی گڑھ کے کوارسی تھانہ کے ہولی چوک پر آج ایک نوجوان نے پولیس کی موجودگی میں اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہولی چوک کے نیم پال کی بیوی وینا دیوی نے تین ماہ قبل اترولی کے ستیندر کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی، اس کے ساتھ ہی
پولیس کی موجودگی میں بیوی کوگولی مار کر قتل کیا۔


علی گڑھ, 7 ستمبر (ہ س)علی گڑھ کے کوارسی تھانہ کے ہولی چوک پر آج ایک نوجوان نے پولیس کی موجودگی میں اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہولی چوک کے نیم پال کی بیوی وینا دیوی نے تین ماہ قبل اترولی کے ستیندر کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی، اس کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔ یہ بات نیم پال کو ناگوار گزری۔ اس نے ہفتہ کو وینا کو فون پر کہا کہ بیٹا بیمار ہے، آکر اسکو دیکھ لو۔ وینا یہاں آئی تو اسکا فون بند ہو گیا۔ ستیندر نے جب نیم پال کوفون کیا تو اس نے اسے گالی دیا۔ اسکے بعد ستیندر نے پولیس کو وینا کے اغوا اور یرغمال بنانے کی اطلاع دی۔ پی آر وی پریم کو ساتھ لے کر نیم پال کے گھر پہنچی، کافی دیر دروازے پر دستک دیا، وینا نے دروازہ کھولا۔ اس بیچ نیم پال دروازے کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔ پولیس دروازے پر ہی وینا سے پوچھ گچھ کر رہی تھی، تبھی نیم پال نے طمنچہ سے فائر کیا۔گولی وینا کے سر میں لگی جس سے اسکی موت ہوگئی۔ ملزم نے ستیندر پر دوسرا فائر کرناچہاتو پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande