علی گڑھ, 7 ستمبر (ہ س یکم اکتوبر سے دھان، مکئی اور باجرے کی سرکاری خریداری شروع ہوگی ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ مارکیٹنگ آفیسر راجیو کمار کلشریسٹھا نے بتایا کہ عام دھان کی امدادی قیمت23؍سو روپے، گریڈ ۔ اے کے دھان کی2320؍ روپے، مکئی کی2225 روپے ،باجرہ کی2425؍روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ کی ویب سائٹ www.fcs.up.gov.in پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ جن کسانوں نے پہلے ہی رجسٹریشن کر رکھا ہے انہیں دوبارہ رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن، رجسٹریشن میں ترمیم کرکے دوبارہ لاک کرنا پڑے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ