باغپت، 7 ستمبر (ہ س)۔ باغپت کے پالی گاؤں کے قریب ہائی وے پر ایک لڑکی کی لاش ملی جس کا چہرہ جھلسا ہوا تھا۔ اے ایس پی باغپت نے ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ باغپت کوتوالی علاقے کے پالی گاؤں کے نزدیک ہائی وے 709 بی کے کنارے ایک لڑکی کو قتل کر کے اس کا چہرہ جلا کر پھینک دیا گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد اے ایس پی نریندر پرتاپ سنگھ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کی۔ پولیس ٹیم نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس ٹیم نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ دوسری جانب اے ایس پی نریندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کو کسی اور جگہ قتل کیا گیا ہے۔ لاش کو یہاں لا کر پھینک دیا گیا ہے۔ لڑکی کی شناخت چھپانے کے لیے اس کا چہرہ پیٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔ رات گئے تک لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولس ہر نکتے کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولس اس واقعہ کو جلد بے نقاب کرنے کا دعویٰ بھی کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی