بارڈر-2 میں اداکار دلجیت دوسانجھ کی انٹری
بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم 'بارڈر' کے دوسرے پارٹ کی بحث کافی عرصے سے جاری ہے۔ ’غدر-2‘ کی کامیابی کے بعد سنی دیول نے ’بارڈر-2‘ کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم کے اداکاروں کے نام یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں۔ سنی دیول نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے فلم ک
Actor Diljit Dosanjh enters Border-2


بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم 'بارڈر' کے دوسرے پارٹ کی بحث کافی عرصے سے جاری ہے۔ ’غدر-2‘ کی کامیابی کے بعد سنی دیول نے ’بارڈر-2‘ کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم کے اداکاروں کے نام یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں۔

سنی دیول نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے فلم کے نئے فنکار کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس پرومو سے واضح ہو گیا ہے کہ فنکار کوئی اور نہیں بلکہ دلجیت دوسانجھ ہیں۔ پرومو میں فلم بارڈر کا اصل گانا ’سندیسے آتے ہیں' سونو نگم کی آواز میں چلایا گیا۔ پھر دلجیت دوسانجھ کا نام آتا ہے۔ پرومو میں دلجیت کی آواز میں ایک ڈائیلاگ بھی ہے۔ ’اس ملک کی طرف اٹھنے والی ہر نظر جھک جاتی ہے خوف سے... سرحدوں پر جب گرو کے بج پہرا دیتے ہیں!' دلجیت کا ڈائیلاگ دل کو چھو لینے والا ہے۔ اس پرومو کو شیئر کرتے ہوئے سنی نے کیپشن دیا، 'فوجی، آپ کا استقبال ہے۔‘

سنی کے علاوہ دلجیت نے بھی اس پرومو ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرکے اپنی فلم کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ’پہلی گولی دشمن چلائے گا اور آخری گولی ہم چلائیں گے‘ کا پرومو شیئر کیا ہے ۔انہوں نے لکھا میں اتنی بڑی اور شاندار ٹیم میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ اس کے علاوہ، میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ان تمام چیزوں کو دکھانے کا موقع ملا جو فوجیوں نے کیا ہے،“ دلجیت نے اس کے عنوان سے لکھا۔

سنی دیول نے جون کے مہینے میں اس فلم کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ 1997 میں ریلیز ہونے والی جے پی ڈی دتہ کی فلم 'بارڈر' میں ایک فوجی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس فلم کا سیکوئل اب سینما گھروں کی زینت بنے گا۔ اس فلم کی ہدایتکاری انوراگ سنگھ کریںگے۔ سنی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’27 سال پہلے ایک فوجی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ واپس آئے گا۔ وہ اس وعدے کو پورا کرنے اور ہندوستان کی مٹی کو سلام کرنے آر ہا ہے ۔‘

دریں اثنا باضابطہ اعلان کے بعد میکرز نے فلم کی کاسٹنگ کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک آیوشمان کھرانہ اور ورون دھون کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’بارڈر 2‘ ہندوستان کی سب سے بڑی وار فلم ہوگی۔ دریں اثنا، فلم اگلے سال یعنی 2025 میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande