اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندنا کی فلم ’پشپا-2:دی رول‘کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئے 15 دن ہوچکے ہیں اور یہ ریکارڈ بلندی پر کمائی کر رہی ہے۔ تیسرے ہفتے فلم کی کمائی میں کمی آئی ہے۔ اس فلم کی 15ویں دن کی کمائی اب تک کی سب سے کم ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق،’پشپا 2: دی رول‘ نے پہلے ہفتے میں 725.8 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔ دوسرے ہفتے میں، فلم نے گھریلو باکس آفس پر مجموعی طور پر 264.9 کروڑ روپے جمع کیے، لیکن جیسے ہی یہ تیسرے ہفتے میں داخل ہوئی، باکس آفس پر فلم کی کمائی کی رفتار سست پڑ گئی۔ فلم نے 15ویں دن 17.55 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ایسا لگتا تھا کہ ’پشپا 2: دی رول‘ 15 ویں دن ہندوستانی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ 15ویں دن کے مجموعہ کے ساتھ، ’پشپا 2: دی رول‘ کی کل ہندوستانی باکس آفس کمائی 990.7 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔دریں اثنا 20 دسمبر کو دو نئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔ ان میں نانا پاٹیکر اور اتکرش شرما اسٹارر فلم ’ونواس‘ اور میوزیکل ڈرامہ فلم’مفاسا: دی لائن کنگ‘ آج ریلیز ہوئی ہیں۔ ان دونوں فلموں کی ریلیز سے پہلے ہی ’پشپا 2: دی رول‘ کی کمائی میں کمی آئی ہے۔’پشپا 2: دی رول‘ سوکمار کی ہدایت کاری میں، پانچ زبانوں تیلگو، تامل، ہندی، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم ہندی ورژن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ پشپا 2: دی رول نے ہندی میں 621.6 کروڑ روپے، تیلگو میں 295.6 کروڑ روپے، تمل میں 52.4 کروڑ روپے، کنڑ میں 7.13 کروڑ روپے اور ملیالم میں 13.97 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan