اداکارہ مونی رائے نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹ ’سلاکار‘ کے حوالے سے ایک اعلان کیا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ، اداکارہ رائے نے اپنے آنے والے پروجیکٹ ’سلاکار‘ کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کی تصاویر شیئر کیں۔ کلپ بورڈ کی ایک تصویر میں، رائے ہدایت کار فاروق کبیر کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں مونی نے لکھا،”تیار ہو جایئے 2025 کے لیے“۔
مداح اس پروجیکٹ اور مونی کے کردار کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ تاہم تفصیلات ابھی تک خفیہ ہیں۔ فلم کی ریلیز 2025 میں شیڈول ہے۔ اپنے اداکاری کے کیریئر کے علاوہ مونی رائے نے ایک کاروباری شخصیت کے طور پر بھی اپنی شناخت چھوڑی ہے۔ وہ ’بدمعاش‘ نامی ایک ریسٹورنٹ چین کی مالک ہے۔ اسکرین پر ہو یا آف اسکرین، مونی ہمیشہ اپنے مداحوں کو مصروف رکھتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد