نائجیریا : دہشت گردوں کے حملے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ
ابوجہ،04ستمبر(ہ س)۔ نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع ریاست یوبے میں ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 81 افراد ہلاک اور کئی لا پتا ہو گئے۔ مقامی حکام نے اس کارروائی کا الزام بوکو حرام تنظیم پر عائد کیا ہے۔مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق بندوقوں اور آر پی
نائجیریا


ابوجہ،04ستمبر(ہ س)۔

نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع ریاست یوبے میں ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 81 افراد ہلاک اور کئی لا پتا ہو گئے۔ مقامی حکام نے اس کارروائی کا الزام بوکو حرام تنظیم پر عائد کیا ہے۔مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق بندوقوں اور آر پی جی گرینیڈز سے لیس تقریبا 150 دہشت گردوں نے اتوار کو سہ پہر 4 بجے مافا گاو¿ں پر حملہ کر دیا۔ مسلح افراد 50 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔ انھوں نے بازار میں فائرنگ کر دی اور دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔ خیال ہے کہ حملہ آوروں کا بوکو حرام سے ہے۔عینی شاہدین اور مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ گاو¿ں کے متعدد لوگ ابھی تک لا پتا ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ لا پتا افراد بھی موت کا شکار ہو چکے ہیں جن کو مسلح افراد نے جھاڑیوں کی جانب بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ بعض افراد کی لاشیں جھاڑیوں میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ یوبے نائجیریا کی ان تین ریاستوں میں شامل ہے جہاں گذشتہ 15 برس سے بغاوت دیکھی جا رہی ہے۔ اس بغاوت کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور بیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے۔یوبے میں ایک فوجی ذمے دار نے بتایا کہ مافا گاو¿ں کو جانے والے راتے پر دھماکا خیز مواد نصب کیے گئے تھے تاہم فوج انھیں ناکارہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande