ایس اے 20: کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل چلائیں گے تجربہ کار رچرڈ میڈلی
جوہانسبرگ، 19 ستمبر (ہ س)۔ ویلز کے معروف آکشنیئر رچرڈ میڈلی کو ایس اے 20 لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جو یہاں یکم اکتوبر کو منعقد ہونے والی ہے۔ میڈلی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نیلام کرنے والے کے کردار کی وجہ سے شہرت
SA20: Richard Madley will conduct players auction


جوہانسبرگ، 19 ستمبر (ہ س)۔ ویلز کے معروف آکشنیئر رچرڈ میڈلی کو ایس اے 20 لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جو یہاں یکم اکتوبر کو منعقد ہونے والی ہے۔ میڈلی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نیلام کرنے والے کے کردار کی وجہ سے شہرت ملی ہے۔

ایس اے 20 کے ایک میڈیا بیان میں کہا گیا ہے کہ “ایس اے 20 یکم اکتوبر کو کیپ ٹاو¿ن میں ہونے والی سیزن 3 پلیئر نیلامی کے لیے معروف آکشنیئر رچرڈ 'دی ہیمر مین' میڈلی کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔“

9 جنوری 2025 سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کی پریمیئر ٹی20 کرکٹ لیگ سے قبل ٹیموں کو اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے میڈلی کا تجربہ اور مخصوص انداز ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنے گا۔

ایک دہائی تک مشہور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھلاڑیوں کی نیلامی کی قیادت کرنے کے بعد، میڈلی اپنے تیرھویں کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے واپس آنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ایس اے20 میڈیا ریلیز کے مطابق میڈلی نے کہا،”میں ایس اے20 سیزن 3 پلیئر نیلامی کی ذمہ داری سنبھالنے پر بہت خوش ہوں۔“

انہوں نے کہا،”میرے پاس پہلے سیزن میں ہونے والی 10 گھنٹے کی میراتھن نیلامی کی اچھی یادیں ہیں، اس لیے کارروائی کی ذمہ داری سنبھالنا بہت شاندارہے۔ کچھ شاندار مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس نیلامی کے لیے اپنے نام پیش کیے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ٹیموں کو اپنی حتمی شکل دینے کے دوران کچھ مسابقتی بولیاں لگائی جائیں گی۔“گزشتہ جمعہ کو ختم ہوئی نیلامی کی رجسٹریشن کی مدتک کے بعد مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے کافی دلچسپی دیکھی گئی، کھلاڑیوں کی حتمی فہرست 25 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

ایس اے 20 کے میڈیا بیان کے مطابق، لیگ کمشنر گریم اسمتھ نے کہا،”ہم ایس اے 20 سیزن 3 کی نیلامی کے لیے رچرڈ کی واپسی پر بہت خوشی ہے۔“ اسمتھ نے کہا،”ان کا جنون اور پیشہ ورانہ مہارت نیلامی کے عمل میں مزید جوش و خروش لاتی ہے، اور ہم یکم اکتوبر کو نیلامی ہونے کے منتظر ہیں۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande