ہندوستان 31-2030 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے پر: ایس اینڈ پی کی رپورٹ
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ اقتصادی محاذ پر اچھی خبر ہے۔ ہندوستان 31-2030 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے پر ہے۔ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں یہ اندازہ لگایا ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی رواں م
سب


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ اقتصادی محاذ پر اچھی خبر ہے۔ ہندوستان 31-2030 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے پر ہے۔ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں یہ اندازہ لگایا ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی رواں مالی سال میں 6.7 فیصد کی شرح سے ترقی ہونے کی توقع ہے ریٹنگ ایجنسی نے 'انڈیا فارورڈ: ایمرجنگ پرسپیکٹیو' کے عنوان سے رپورٹ کے پہلے ایڈیشن میں ہندوستان کو ایک رہنما کے طور پر نامزد کیا ہے۔

جمعرات کو جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال مالی سال 24-2023 میں 8.2 فیصد کی متاثر کن شرح نمو سے آگے ہے، جو اس حکومت کی 7.2 فیصد کی پیش گوئی سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹوں کے متحرک اور مسابقتی رہنے کی توقع ہے۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے اہم اشاریوں میں ہندوستان کی شمولیت کے بعد ہندوستانی سرکاری بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ تاہم، ایجنسی نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے زراعت کا انحصار جدید ٹیکنالوجیز اور نئی پالیسیوں پر ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں مالی سال کے لیے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ موڈیز ریٹنگز نے گزشتہ ماہ کیلنڈر سال 2024 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.2 فیصد اور کیلنڈر سال 2025 میں 6.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande