غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالرز غالب سمینار آج سے
نئی دہلی ،19ستمبر (ہ س )۔ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال بین الاقوامی ریسرچ اسکالرز غالب سمینار کا انعقاد کرتا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک کے ریسرچ اسکالر شریک ہوتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ 20/ ستمبر کو شام 5 بجے ایوان
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالرز غالب سمینار آج سے


نئی دہلی ،19ستمبر (ہ س )۔

غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال بین الاقوامی ریسرچ اسکالرز غالب سمینار کا انعقاد کرتا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک کے ریسرچ اسکالر شریک ہوتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ 20/ ستمبر کو شام 5 بجے ایوان غالب میں سمینار کا افتتاحی اجلاس ہوگا جس کی صدارت ہندی کے معروف ادیب و نقاد پروفیسر وشوناتھ ترپاٹھی کریں گے۔ جناب نوید مسعود صاحب، سابق سکریٹری حکومت ہند سمینار کا افتتاح کریں گے۔ پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی استقبالیہ کلمات پیش کریں گے اور جناب سید شاہد مہدی سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ سمینار کا کلیدی خطبہ معروف نقاد و دانشور پروفیسر انورپاشا پیش کریں گے۔ اور میں شکریے کی رسم ادا کروں گا۔افتتاحی اجلاس کے بعد عشائیہ کا اہتمام رہے گا۔ ڈاکٹر ادریس احمد نے مزید کہا کہ 21 اور 22/ ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ادبی اجلاس منعقد ہوں گے۔ اس بار تیس سے زیادہ یونیورسٹیز سے ریسرچ اسکالر سمینار میں شریک ہو رہے ہیں۔ جن طلبا کی آمد متوقع ہے ان کے نام اس طرح ہیں : محترمہ ماندانا کلاہدوز محمدی(ایران)، محترمہ ہدیٰ علی(سیریا)،جناب حسن سعید، محترمہ شہلا کلیم(جے۔این۔یو)، محترمہ فاطمہ سید مدنی، محترمہ ساجدہ خاتون(جے۔ایم۔آئی۔) جناب محمد فراز خان، جناب شاہ رخ عبیر (ڈی۔یو)، جناب غلام قادر، محترمہ راحیلہ تبسم(اے۔ایم۔یو)،محترمہ رانی حفیظ، محترمہ غزالہ شیریں (الٰہ آباد یونیورسٹی)، جناب محمد فیصل(حیدرآباد یونیورسٹی)،جناب پی الیاس خان، جناب محمد شبلی آزاد (مانو) محترمہ رضوانہ کوثر، (پنجاب یونیورسٹی)،جناب محمدوسیم حسین بٹ (روہیل کھنڈ یونیورسٹی)، جناب محمد اسلم آزاد (وی۔کے۔ایس۔ یونیورسٹی)، محترمہ سنبل صبیحہ، سید انوار صفی (لکھنو¿ یو نیورسٹی)جناب محمد نسیم(کے۔ایم۔سی۔ایل۔یو۔)، محترمہ عائشہ صدیقہ جے۔(مدراس یونیورسٹی)،جناب محمد نعیم رضا(بھاگلپور یونیورسٹی)، جناب فیضان الرحمن (مگدھ یونیورسٹی)، جناب محمدنورالزماں (ایچ۔ایس۔جی۔ یونیورسٹی)، محترمہ شگفتہ نازنین (عالیہ یونیورسٹی)،محترمہ محبوب بی۔ اے۔وی۔ (کرناٹک یونیورسٹی)، محترمہ نور افشاں (جے۔پی۔ یونیورسٹی)، جناب احمد حسن(گجرات یونیورسٹی)، جناب محمدشوکت علی (بی۔این۔ منڈل یونیورسٹی، مدھے پورہ)، جناب شاہد وصی(پٹنہ یونیورسٹی)، جناب عبدالمہیمن قادری (کے۔بی۔این یونیورسٹی، گلبرگہ)، جناب رام ا±گڑہ (گورکھپور یونیورسٹی)، محترمہ شیخ رابعہ تبریز(ممبئی یونیورسٹی)، جناب محمد عرفان انجم (پنجابی یونیورسٹی)،جناب حشمت علی، جناب محمد اعظم(بی۔ایچ۔ایو)، جناب امام الدین امام، محترمہ سیدہ مریم الٰہی (سی،سی، ایس یو میرٹھ)، محترمہ نہاں۔ اس کے علاوہ ایک آن لائن سیشن کا بھی اہتمام ہوگا جس میں پاکستان سے جناب محمد نصراللہ (جی۔سی۔ ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ)، جناب رضائ اللہ (پنجاب یونیورسٹی)، جناب قاسم حیات (پنجاب یونیورسٹی،لاہور)،محترمہ شائستہ حسن (گورمنٹ کالج، لاہور) جناب افہام الحسن (ایف۔جی۔ ڈگری کالج، اٹک)، جناب عرفان حیدر (سرگودھا یونیورسٹی)شرکت کریں گے۔ صدور اجلاس پروفیسرسید اختر حسین،پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین،جناب معصوم مرادآبادی، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر شاہینہ تبسم،ڈاکٹر ارشدالقادری، ڈاکٹر مشتاق عالم قادری اور ڈاکٹر مہتاب جہاں ہوں گے۔مختلف اجلاس کی نظامت کا فریضہ محترمہ عظمت النسائ ، ڈاکٹر عبدالرزاق زیادی، جناب مصباح الدین، جناب محمد یوسف رضا، جناب اسعداللہ، جناب محمد نوید رضا، جناب محمد مصطفی اور محترمہ آصفہ زینب انجام دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande