فلم اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی
فلم اداکار سلمان خان کے والد اور مصنف سلیم خان کو جمعرات کی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر مارننگ واک کے دوران ایک نامعلوم خاتون نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور بھاگ گئی۔ 88 سالہ سلیم خان نے فوری طور پر اس واقعے کی شکایت پولیس سے کی۔ باندرہ پولس اسٹیشن کی ٹ


Saleem Khan 

فلم اداکار سلمان خان کے والد اور مصنف سلیم خان کو جمعرات کی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر مارننگ واک کے دوران ایک نامعلوم خاتون نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور بھاگ گئی۔ 88 سالہ سلیم خان نے فوری طور پر اس واقعے کی شکایت پولیس سے کی۔ باندرہ پولس اسٹیشن کی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سلیم خان باندرہ ویسٹ کے بینڈ اسٹینڈ علاقے میں واقع ونڈرمیر بلڈنگ کے قریب صبح کی سیر کے لیے گئے تھے۔ اس دوران وہ کچھ دیر آرام کرنے کے لیے ایک بینچ پر بیٹھے رہے۔ اسی دوران اسکوٹر پر ایک برقعہ پوش خاتون غیر متوقع طور پر ان کے قریب آئی اور سلیم خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کیا میں لارنس بشنوئی کو بھیج دوں؟ اور پھر وہ تیزی سے بھاگ گئی۔ سلیم خان نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور باندرہ پولیس نے دفعہ 353(2)، 292 اور 3(5) بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس افسر دیپک بورسے، جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، نے کہا، پولیس فی الحال مشتبہ افراد کی شناخت کی امید میں علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande