سی-ٹیک کا ہیکر کو 50 کروڑ روپے تاوان دینے سے انکار
واشنگٹن، 19 ستمبر (ہ س)۔ سائبر جرائم کی دنیا میں رائسیڈا کے نام سی معروف رینسمویئر گروہ کو ٹیکوما انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا آپریش کرنے والی کمپنی سی ٹیک نے100بٹ کوائن کی کا تاوان دینے سے انکار کر دیا۔ ہندوستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 50 کروڑ روپے
سی-ٹیک کا ہیکر کو 50 کروڑ روپے تاوان دینے سے انکار


واشنگٹن، 19 ستمبر (ہ س)۔

سائبر جرائم کی دنیا میں رائسیڈا کے نام سی معروف رینسمویئر گروہ کو ٹیکوما انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا آپریش کرنے والی کمپنی سی ٹیک نے100بٹ کوائن کی کا تاوان دینے سے انکار کر دیا۔

ہندوستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 50 کروڑ روپے بنتی ہے۔ رائیسڈا نے اپریل میں سائبر حملہ کر کے ہوائی اڈے کا اہم ڈیٹا چرا لیا ہے۔ دی سیئٹل ٹائمز کی خبر کے مطابق امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کو بدھ کو صبح ہوئی سماعت میں سی ٹیک نے یہ معلومات دی ۔ ایئر پورٹ ک مینیجنگ ڈائریکٹر لانس لٹل نے کہا کہ اگست میں ہو نے والے سائبر حملے کی اندرونی تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس سائبر حملے میں رائیسڈا کا ہاتھ ہے۔ لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ رائےیسیڈاا نے کتنا ڈیٹا چوری کیا ہے۔رائیسیڈا اس کے لیے 100 بٹ کوائنز (تقریباً 6 ملین ڈالر) کا مطالبہ کر رہی ہے لٹل نے کہا کہ پیر کورائیسیڈا نے اپنی ڈارک نیٹ لیک سائٹ پر سیٹل پورٹ سسٹم سے چوری کی گئی آٹھ فائلوں کی ایک کاپی پوسٹ کی۔ ہوائی اڈے کے آپریٹر اور مالک سی -ٹیک نے تاوان ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت تمام آٹھ فائلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ رینسم ویئر گروپ نے مجموعی طور پر کتنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔

دریں اثنا، سی ٹیک کے ترجمان پیری کوپر نے تاوان کے مطالبے کی تصدیق کی ہے۔ آسٹریلوی سائبر سیکیورٹی نیوز آو¿ٹ لیٹ سائبر ڈیلی نے کہا کہ رائیسڈا نے ہوائی اڈے کا تفصیلی نقشہ بھی پوسٹ کیا۔ سائبر ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق رائیسیڈا نے ڈیٹا نیلامی کے لیے پیش کر دیا ہے۔ پیر کو نیلامی کا آخری دن مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande