حکومت نے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کرکے صفر کیا، نئے نرخ نافذ
حکومت نے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کرکے صفر کیا، نئے نرخ نافذ نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے درمیان مرکزی حکومت نے مقامی طور پر پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کر کے صفر کر دیا
حکومت نے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کرکے صفر کیا، نئے نرخ نافذ


حکومت نے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کرکے صفر کیا، نئے نرخ نافذ

نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے درمیان مرکزی حکومت نے مقامی طور پر پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کر کے صفر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمد پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی کو صفر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہو گیا ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس 1850 روپے فی ٹن سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمد پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی کو صفر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل 31 اگست کو مقامی طور پر پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس 2,100 روپے فی ٹن سے کم کر کے 1,850 روپے فی ٹن کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ونڈ فال ٹیکس دو ہفتوں کے دوران تیل کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر ہر پندرہ دن بعد نوٹیفائیڈ کیا جاتا ہے۔ ملک میں پہلی بار یکم جولائی 2022 کو ونڈ فال ٹیکس نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا تھا جو توانائی کمپنیوں کو غیر متوقع طور پر ہونے والے منافع پر ٹیکس لگاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande