مواصلاتی نظام کے دھماکوں کا ذمے دار اسرائیل ہے، ہم جواب دیں گے : حزب اللہ
بیروت،18ستمبر(ہ س)۔ حزب اللہ تنظیم نے منگل کی شام اپنے دوسرے بیان میں اسرائیل کو لبنان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پیجر دھماکوں کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ان دھماکوں میں تقریبا 3 ہزار افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت حزب ال
حزب اللہ


بیروت،18ستمبر(ہ س)۔

حزب اللہ تنظیم نے منگل کی شام اپنے دوسرے بیان میں اسرائیل کو لبنان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پیجر دھماکوں کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ان دھماکوں میں تقریبا 3 ہزار افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت حزب اللہ کے عناصر کی ہے۔اس سے قبل پہلے بیان میں حزب اللہ نے اپنے مختلف یونٹوں اور اداروں میں کام کرنے والے کارکنان کے متعدد پیجر آلات دھماکوں سے پھٹ جانے کی تصدیق کی تھی۔بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ پراسرار دھماکوں کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید یہ کہ حزب اللہ کا مخصوص ادارہ اس وقت وسیع پیمانے پر تحقیقات کر رہا ہے تا کہ بیک وقت ہونے والے ان دھماکوں کی وجوہات جانی جا سکیں۔بیان کے مطابق ملک بھر میں طبی ادارے زخمیوں اور متاثرین کا علاج کر رہے ہیں۔حزب اللہ کے ایک سینئر ذمے دار نے بتایا ہے کہ تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ خیریت سے ہیں اور انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔اس سے قبل لبنانی وزیر صحت نے بتایا تھا کہ منگل کے روز لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال پیجر آلات میں دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 2800 زخمی ہو گئے۔با خبر لبنانی ذرائع نے چند ماہ قبل تصدیق کی تھی کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے نگرانی کی جدید ترین ٹکنالوجی سے بچنے کے لیے پیغامات میں علامتوں، لینڈ لائن فون اور پیجر آلات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

مزید یہ کہ تنظیم نے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی کیوں کہ ان کے ذریعے استعمال کرنے والے کے مقام کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ موبائل فون کی جگہ رابطے کے پرانے ذرائع مثلا پیجر اور زبانی پیغامبر کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔حزب اللہ کئی برس سے مواصلات کا زمینی نیٹ ورک استعمال کر رہی ہے جو اس نے سال 2000 میں قائم کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande