'دی بکنگھم مرڈرز' نے باکس آفس پر ہلچل مچا دی، 7.81 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا
'دی بکنگھم مرڈرز' اپنی دلکش کہانی، سنسنی خیز کلائمکس اور کرینہ کپور خان کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک ہٹ فلم ہے۔ ماؤتھ پبلسٹی کے ساتھ فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ اس نے اب تک مجموعی طور پر 7.81 کروڑ روپے کی کمائ
The Buckingham Murders- rocks the box office


'دی بکنگھم مرڈرز' اپنی دلکش کہانی، سنسنی خیز کلائمکس اور کرینہ کپور خان کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک ہٹ فلم ہے۔ ماؤتھ پبلسٹی کے ساتھ فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ اس نے اب تک مجموعی طور پر 7.81 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، فلم نے جمعہ کو پہلے دن 1.62 کروڑ روپے، دوسرے دن ہفتے کے روز 2.41 کروڑ روپے اور اتوار کو تیسرے دن 2.72 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ پیر کو چوتھے دن 1.06 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ، فلم کا کل نیٹ باکس آفس کلیکشن 7.81 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

13 ستمبر کو سنیما ہالز میں ریلیز ہونے والی 'دی بکنگھم مرڈرز' میں کرینہ کپور خان، ایش ٹنڈن، رنویر برار اور کیتھ ایلن جیسے عظیم اداکار شامل ہیں۔ اسے ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عاصم اروڑہ، کشیپ کپور اور راگھو راج ککڑ نے لکھا ہے۔ بالاجی ٹیلی فلمز کے ذریعہ پیش کیا گیا اور شبہ کپور، ایکتا آر کپور، اور پہلی بار پروڈیوسر کرینہ کپور خان نے پروڈیوس کیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande