ایمی ایوارڈز میں شوگن کا جلوہ، 14ایوارڈ جیتے
لاس اینجلس، 16 ستمبر (ہ س)۔ اداکاری کی دنیا کے باوقار ایمی ایوارڈز کے رسمی اعلان کا انتظار ختم ہوگیا۔ ایمی ایوارڈز کے 76ویں ایڈیشن پر’شوگن‘ کا غلبہ رہا۔ شوگن نے 14 ایوارڈز جیت کر سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا۔ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق لاس ا
ایمی ایوارڈ


لاس اینجلس، 16 ستمبر (ہ س)۔

اداکاری کی دنیا کے باوقار ایمی ایوارڈز کے رسمی اعلان کا انتظار ختم ہوگیا۔ ایمی ایوارڈز کے 76ویں ایڈیشن پر’شوگن‘ کا غلبہ رہا۔ شوگن نے 14 ایوارڈز جیت کر سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا۔ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق لاس اینجلس کے پیکاک تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی میزبانی یوجین لیوی اور ڈین لیوی نے کی۔ شوگن نے اس میں سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کئے۔ اس کے بعدبیئر کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ وائلا ڈیوس، کولن فیرل، جوشوا جیکسن، ڈان جانسن، مینڈی کلنگ، جان لیگیزامو، جارج لوپیز، اسٹیو مارٹن، مارٹن شین، ڈک وان ڈائک اور کرسٹن وِگ نے جیتنے والوں کو ایوارڈز پیش کیے۔ شوگن سے وابستہ اداکار جب پیاکاک تھیٹر میں بہترین ڈرامہ سیریز قرار پائے تو بہت پرجوش تھے۔ ڈرامہ سیریز میں لیڈ اداکارہ کا ایوارڈ شوگن کی انا سوائی کو دیا گیا۔ ڈرامہ سیریز میں مرکزی اداکار کا ایوارڈ شوگن کے ہیرویوکی سناڈا نے جیتا تھا۔ بیسٹ لمیٹڈ یا انتھولوجی سیریز کا ایوارڈ بیبی رینڈیئر کو ملا۔ لمیٹڈ یا اینتھولوجی سیریز میں مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جوڈی فوسٹر کو ٹرو ڈیٹیکٹیو: نائٹ کنٹری کے لیے پیش کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande