علی گڑھ, 13 اگست (ہ س) یوم آزادی کے موقع پر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈن پروفیسر ذکی اے صدیقی کی قیادت میں یہ مہم صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اے ایم یو کیمپس میں 6 مقامات پر چلائی گئی۔
پروفیسر ذکی انور نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس مہم میں تمام شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹیز کے ڈین، اقامتی ہالز کے پرووسٹ اور اے ایم یو کے زیر انتظام اسکولوں کے پرنسپلوں اور اے ایم یو کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
یونیورسٹی میں مختلف قسم کے 175 پودے لگائے گئے۔ یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے سامنے 30 بوٹل پام، ایتھلیٹک گراؤنڈ (ایس این ہال روڈ) کے ارد گرد 30 چوریسیا، علامہ اقبال بورڈنگ ہاؤس کی سڑک کے کنارے 30 السٹونیا، اور ایس این ہال کے قریب سڑک کے کنارے کسم کے 25 پودے لگائے گئے۔
شجرکاری مہم کے دوران اے ایم یو کے رجسٹرار جناب محمد عمران آئی پی ایس نے کہا کہ یہ اقدام ماحولیاتی استحکام اور کیمپس میں ہریالی اور سبزہ کو بڑھانے کے سلسلہ میں اے ایم یو کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ہندوستان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / عبدالسلام صدیقی