فصل بیمہ سے مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً 30 ہزار ہوئی
علی گڑھ، یکم اگست (ہ س)۔ 31 جولائی تک 30 ہزار کسانوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے جوڑنے کا ہدف محکمہ زراعت نے مقرر کیا تھا، پیر کے روز تک 29؍ ہزار، 959؍ کسانوں کا فصل بیمہ ہو گیا ہے، جبکہ 20؍ جولائی تک مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً 18 ہزار تھی، کم تعداد کی وجہ اسکیم کے تئیں بینک برانچوں کی بے توجوہی بتائی گئی۔
محکمہ زراعت کی جانچ میںیہ بات سامنے آئی کہ فصل بیمہ کے خواہشمند کسانوں کو بینک برانچوں میں آپٹ آؤٹ فارم پر دستخط کرا لیا جاتا ہے، فارم بعد میں بھرا جاتا ہے۔ یہ فارم اسکا ثبوت ہوتا ہے کہ متعلقہ کسان فصل بیمہ نہیں چاہتا، جبکہ کسانوں کو اسکے متعلق معلومات نہیں دی جاتی ہیں۔ معائنہ میں21؍بینک برانچوں میں آپٹ آؤٹ فارم پر89؍سے99؍ فیصد کسانوں کے دستخط پائے گئے، روزنامہ جاگرن نے نمایاں طور پر اس عنوان کے ساتھ خبر شائع کی کہ 'بینک کی شاخیں کسانوں کو فصل بیمہ پر دھوکہ دے رہی ہیں۔ اسکے بعد فائدہ اٹھانے والوں کا گراف بڑھتا رہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / محمد شہزاد