پیرس اولمپکس: ہندوستانی 10 میٹر مکسڈ رائفل ٹیمیں کوالیفکیشن راو¿نڈ میں ہاریں ، بابوتا، رمتا چھٹے نمبر پر رہے
پیرس، 27 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی نشانے بازوں کو پیرس اولمپکس کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم کوالیفکیشن مرحلے میں ہفتہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رمتا اور ارجن بابوتا 628.7 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے، جبکہ ایلاوینل والاریون اور سندیپ
paris


پیرس، 27 جولائی (ہ س)۔

ہندوستانی نشانے بازوں کو پیرس اولمپکس کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم کوالیفکیشن مرحلے میں ہفتہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رمتا اور ارجن بابوتا 628.7 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے، جبکہ ایلاوینل والاریون اور سندیپ سنگھ 626.3 کے مجموعی اسکور کے ساتھ 12ویں نمبر پر رہے۔

رمتا اور ارہون بابوتا کی جوڑی قریب آگئی اور تین شاٹس باقی رہتے ہوئےپانچویں نمبر پر رہی، لیکن میڈل راو¿نڈ کٹ آف سے 1.0 پوائنٹس پیچھے رہ گئی ۔

بابوتا نے دوسرے ریلے میں اچھی شروعات کی اور ان کا بالترتیب10.5، 10.6، 10.5، 10.9 رہا، جبکہ رمتا نے دوسری سیریز میں 10.2، 10.7، 10.3، 10.1 حاصل کرنے میں کامیاب رہی، ان کی کوشش ٹیم کو ٹاپ 8 میں لے گئی۔

لیکن، کانسی کے تمغے کے راو¿نڈ تک پہنچنے کے لیے، انھیں بالآخر جو حاصل ہوا اس سے کہیں زیادہ کرنے کی ضرورت تھی ۔ کوالیفکیشن میں چین (پہلے)، کوریا (دوسرے) اور قازقستان (تیسرے) کے شوٹرز کا غلبہ رہا۔

میڈل مقابلوں میں داخل ہونے کے لیے کسی بھی ٹیم کو ٹاپ فور میں پہنچنا ہوتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande