کولہاپور میں پنچ گنگا کی پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بہت اوپر، این ڈی آر ایف کی ایک اور ٹیم تعینات
کولہاپور ، 27 جولائی (ہ س ) مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں گزشتہ 10 دنوں سے ہو رہی بارش اور راجارام ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ہفتہ کی صبح 9 بجے پنچ گنگا ندی میں پانی کی سطح 47 فٹ 02 انچ تک پہنچ گئی۔ جس کے بعد پنچ گنگا ندی خطرے کے نشان سے 4 فٹ 2
Panchganga water level above danger mark in Kolhapur


کولہاپور ، 27 جولائی (ہ س )

مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں گزشتہ 10 دنوں سے ہو رہی بارش اور راجارام ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ہفتہ کی صبح 9 بجے پنچ گنگا ندی میں پانی کی سطح 47 فٹ 02 انچ تک پہنچ گئی۔ جس کے بعد پنچ گنگا ندی خطرے کے نشان سے 4 فٹ 2 انچ اوپر بہہ رہی ہے۔ جمعہ کی رات 9 بجے دریا میں پانی کی سطح 46 فٹ 01 انچ تھی۔ اس کی وجہ سے کولہاپور کے شاہو پوری میں سیلابی پانی کمبھار گلی، وینس کارنر، قصبہ باوڈا ایم آئی ڈی سی-شیرولی وغیرہ علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ خطرے کے پیش نظر این ڈی آر ایف کی ایک اور ٹیم صبح کولہاپور پہنچی اور کشتیوں کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے، جو نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے ہیں، نے کولہاپور میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ضرورت کے مطابق ہیلی کاپٹر استعمال کرنے، بھارتی فوج کی مدد لینے، سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور پانی اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کولہاپور ضلع میں گزشتہ 10 دنوں میں اوسطاً 635.12 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس سے راجا رام ڈیم میں پانی کے ذخیرہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے ڈیم کا پانی پنچ گنگا ندی میں چھوڑا جا رہا ہے۔ ڈیم ایریا میں بارش کے باعث ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے بڑھ گیا۔ رادھا نگری ڈیم کنارہ تک بھر گیا تھا۔

گزشتہ دس دنوں میں ضلع میں جولائی کے مہینے کی اوسط بارش سے 113.9 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جون کے مہینے میں عام طور پر 362.9 ملی میٹر۔ تک بارش ہوتی ہے۔ اس سال یہ صرف 200.8 ملی میٹر ہے۔ کولہاپور میں اس سال 26 جولائی تک 654.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح کولہاپور میں جون سے اب تک 91 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ دس دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے کولہاپور کی 40 سڑکیں بند ہیں، جس کی وجہ سے کئی دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے چھ ہزار سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان / عطاءاللہ


 rajesh pande