آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 93 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ بٹلہ ہاﺅس میں لگایا گیا
طب یونانی، پاکیزہ طریقہ علاج کو عام کرنا نہایت ضروری: ڈاکٹر حبیب اللہ نئی دہلی، 7 ستمبر(ہ س): آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور بی اِنگ ہیپی فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے 93 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ بٹلہ ہاﺅس، اوکھلا، نئی دہلی میں لگایا گیا۔ کیمپ کا افتت
فری میڈیکل کیمپ


طب یونانی، پاکیزہ طریقہ علاج کو عام کرنا نہایت ضروری: ڈاکٹر حبیب اللہ

نئی دہلی، 7 ستمبر(ہ س):

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور بی اِنگ ہیپی فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے 93 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ بٹلہ ہاﺅس، اوکھلا، نئی دہلی میں لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مخلص احباب کے بغیر کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوتی۔ ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے مخلص حلقہ احباب کی وجہ سے ہماری تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر حبیب اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ طب یونانی پاکیزہ اور موثر طریقہ علاج ہے اس کو عام کرنا نہایت ضروری ہے۔ مہمان ذی وقار پروفیسر فضل اللہ قادری نے کہا کہ طلبا کے اندر طب یونانی کے تعلق سے حقیقی جذبہ پیدا کرنا لازمی ہے، اس کے لیے نصابی تبدیلی اور لائحہ عمل تیار کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمدرد نے طب یونانی کی پہچان بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ حکیم اجمل خاں نے مکمل سائنس کے طور پر طب یونانی کو بھارت میں رائج کرنے کی ہر ممکن سعی کی۔ ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے طبی ورزش کے فوائد بیان کرتے ہوئے عوام سے صحت مند رہنے کے لیے روزانہ طبی ورش کا مشورہ دیا۔ افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض حکیم نعیم رضا نے ادا کیے۔ اس موقع پر معروف سوشل ورکر محترمہ شاہ جبیں قاضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اس طرح کے کیمپ کے ذریعہ عوام کی خدمت اور طب یونانی کے تئیں عوام میں بیداری لانے کا کام کرتے ہیں اور میں بھی بطور معاون طبی کانگریس کے کیمپوں میں شرکت کرتی ہوں۔

کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر الطاف احمد، حکیم عطاءالرحمن اجملی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم ا?فتاب عالم، حکیم صادق خاں، محمد معین خاں، محمد آصف، ایس ایم نوراللہ، شائستہ اور ساجد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے سبھی ڈاکٹروں اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande