مرکزی بجٹ میں حیدرآباد کیلئے رقم مختص نہ کرنے پر تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ کا اعتراض
حیدرآباد, 27 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے مرکزی بجٹ میں حیدرآباد شہر کے بنیادی ڈھانچہ کے لیے رقم مختص نہ کرنے پر شدیداعتراض کیا۔انہوں نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی بجٹ میں ا
اسکولس کے علاقوں میں زائد بسیں چلانے حکومت تلنگانہ کا غور:وزیرٹرانسپورٹ


حیدرآباد, 27 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے مرکزی بجٹ میں حیدرآباد شہر کے بنیادی ڈھانچہ کے لیے رقم مختص نہ کرنے پر شدیداعتراض کیا۔انہوں نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی بجٹ میں اپوزیشن سے ناانصافی کی گئی ہے اسی لئے نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیاگیا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ ریاست سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزرا ریاست کیلئے مرکز سے فنڈس لانے میں کیوں ناکام رہے؟انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ مرکزی حکومت کے بجٹ میں حیدرآباد کی ترقی کیلئے کوئی بھی رقم الاٹ نہیں کی گئی ہے تاہم ریاست کی کانگریس حکومت نے حیدرآباد کی ترقی کے لئے 10ہزارکروڑروپئے الاٹ کئے ہیں۔

انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی اور بی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر کشن ریڈی شہر حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ یہ بتائیں کہ مرکز حیدرآباد شہر کو کیا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلم پلی پروجیکٹ کانگریس کے دور حکومت میں مکمل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمڈی ہٹی پراجکٹ کی تعمیر نہ ہونے سے تلنگانہ کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق / عطاءاللہ


 rajesh pande