کولکاتا میں تاجر کا سرعام قتل، ملزم کی شناخت
کولکاتا، 27 جولائی ( ہ س)۔ کولکاتا کے آنند پور میں جمعہ کی شام ایک تاجر پر سرعام حملہ کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاجر کا نام عارف خان ہے اور وہ مشرقی کولکاتا کے توپشیا علاقے کا رہنے والا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر کو کسی نامعل
Murder of trader in Kolkata, accused identified


کولکاتا، 27 جولائی ( ہ س)۔ کولکاتا کے آنند پور میں جمعہ کی شام ایک تاجر پر سرعام حملہ کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاجر کا نام عارف خان ہے اور وہ مشرقی کولکاتا کے توپشیا علاقے کا رہنے والا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے۔ قاتل کی شناخت ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عارف شام کو کام کے سلسلے میں آنند پور علاقے میں واقع پنچان نگرام گیا تھا۔ راستے میں چلتے وقت اس کا آشنا عباس نامی نوجوان اس کے قریب آیا اور پرانی باتوں پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس دوران عباس نے اچانک چاپڑ نکالا اور عارف پر یکے بعد دیگرے کئی بار حملہ کیا۔ خون آلود عارف چیخنے لگا۔ عارف کی آواز سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور اسے کولکاتا نیشنل میڈیکل کالج اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے عارف کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق عارف کا جسم کئی جگہوں پر کٹا ہوا تھا اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی عارف کے اہل خانہ رات کو ہی اسپتال پہنچ گئے۔

اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں علم نہیں تھا کہ عارف سے کسی کی دشمنی ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ دونوں کے درمیان کاروبار اور رقم کے لین دین سے متعلق معاملات پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور اس معاملے میں تفصیلی معلومات حاصل ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande