منوج متل نے ایس آئی ڈی بی آئی کے سی ایم ڈی کا چارج سنبھالا
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ منوج متل نے ہفتہ کوا سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ متل کی تقرری کو مرکزی حکومت نے منظوری دی تھی۔ اس سے پہلے، وہ انڈسٹریل فائنانس کا
Manoj Mittal


نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔

منوج متل نے ہفتہ کوا سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ متل کی تقرری کو مرکزی حکومت نے منظوری دی تھی۔ اس سے پہلے، وہ انڈسٹریل فائنانس کارپوریشن آف انڈیا (آئی ایف سی آئی) کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے، سرکاری بیان کے مطابق، مالیاتی خدمات کے ادارے بیورو (ایف ایس آئی بی)، جو پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ڈائریکٹروں کی تلاش کرتا ہے، نے منوج کو مقرر کیا ہے۔ متل کو ایس آئی ڈی بی آئی کے چیئرمین اور ایم ڈی کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش 10 اپریل کو مرکزی حکومت کو کی گئی تھی۔ متل کے پاس مالیاتی خدمات کے شعبے میں 33 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منوج متل آئی ایف سی آئی کے ایم ڈی اورسی ای او اور ایس آئی ڈی بی آئی میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande