ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اپ کی تصدیق
اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور ان دنوں خبروں میں ہیں۔ ایک افواہ ہے کہ ان دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ حال ہی میں انہیں ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ دونوں نے پیچ اپ کر لیا ہے۔ لیکن ان کی تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر آ
m


اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور ان دنوں خبروں میں ہیں۔ ایک افواہ ہے کہ ان دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ حال ہی میں انہیں ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ دونوں نے پیچ اپ کر لیا ہے۔ لیکن ان کی تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں۔ ارجن اور ملائکہ ایک تقریب میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آئے۔ ملائکہ ارجن کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین کہہ رہے ہیں کہ ان کا بریک اپ ہو گیا ہے۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تو ایسا لگا کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور وہ چھٹیاں منانے جارہے ہیں۔ لیکن اب سامنے آنے والی ویڈیو کو دیکھ کر ارجن اور ملائکہ نے اپنے بریک اپ کی تصدیق کر دی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ملائکہ اور ارجن کے بریک اپ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر خفیہ پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔ اب وہ ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک فیشن ایونٹ میں الگ الگ بیٹھے نظر آئے۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی یہ ویڈیو ایک پاپرازی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو ٹرینڈ کر رہی ہے اور بہت سارے تبصرے آ رہے ہیں۔ عام طور پر ملائکہ اور ارجن ہر ایونٹ میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور ایک ساتھ بیٹھتے ہیں، لیکن اس ایونٹ میں ان کے درمیان کافی فاصلہ ہو گیا اور انہیں الگ الگ بیٹھنے پر مجبور کر دیا گیا۔

ملائکہ کو ارجن کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا گیا اس دوران ارجن کپور ایک مداح کے ساتھ سیلفی لے رہے تھے، اس دوران ملائکہ نے بھی انہیں نظر انداز کیا اور ان سے دور ہو گئی۔ انہوں نے ارجن کپور کی طرف پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ یہ سب دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے اپنے بریک اپ کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande