والدین بننے سے پہلے رنویر-دیپیکا پہنچے سدھی ونائک
والدین بننے سے پہلے رنویر-دیپیکا پہنچے سدھی ونائک رنویر سنگھ اور دیپیکا پدوکون بالی ووڈ کی سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والی جوڑی ہیں۔ دونوں کی ملاقات 'رام لیلا' کے سیٹ پر ہوئی اور 2018 میں ان کی شادی ہوگئی۔ شادی کے چھ سال بعد اس جوڑے کے گھر ایک ن
Before becoming parents, Ranveer-Deepika visited


والدین بننے سے پہلے رنویر-دیپیکا پہنچے سدھی ونائک

رنویر سنگھ اور دیپیکا پدوکون بالی ووڈ کی سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والی جوڑی ہیں۔ دونوں کی ملاقات 'رام لیلا' کے سیٹ پر ہوئی اور 2018 میں ان کی شادی ہوگئی۔ شادی کے چھ سال بعد اس جوڑے کے گھر ایک نیا مہمان آنے والا ہے۔ حال ہی میں دیپیکا نے اپنا میٹرنٹی فوٹو شوٹ کروایا۔ دیپیکا نے پہلے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ اور رنویر ستمبر میں والدین بننے والے ہیں۔ کسی بھی نیک کام سے پہلے، دیپ ویر ممبئی کے مشہور سدھی وینائک مندر جاتے ہیں۔ جب ان کی شادی ہوئی تو انھوں نے اپنی زندگی کا آغاز سدھی ونائک کے درشن سے کیا تھا۔ اب ان کی دنیا میں نئے مہمان کی آمد سے پہلے جوڑے نے سدھی ونائک کا دورہ کیا۔

ہفتہ کو گنیش چترتھی پر رنویر اور دیپیکا نے اپنے خاندان کے ساتھ سدھی وینائک کا دورہ کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دیپیکا سونے کی کڑھائی کے ساتھ سبز رنگ کی ساڑھی میں نظر آ رہی ہیں جبکہ رنویر سنگھ سفید کرتہ میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں رنویر اور دیپیکا کو سدھی ونائک مندر میں داخل ہوتے اور آس پاس کے لوگوں کو سلام کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے آخر میں رنویر دیپیکا کا ہاتھ پکڑ کر مندر کی طرف لے جاتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں رنویر اور دیپیکا کو سدھی ونائک مندر میں آرتی میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ رنویر آرتی اور تالیاں بجانے میں مگن ہیں۔ دریں اثنا، دیپیکا کو حال ہی میں فلم 'کالکی 2898' میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اجے دیوگن کے ساتھ فلم 'سنگھم اگین' میں بھی نظر آئیں گی۔ رنویر سنگھ فلم 'ڈان 3' میں نظر آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande