اسمبلی میں اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی پیشکش ٹھکرادی
حیدرآباد, 27 جولائی (ہ ایس) تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے وزیراعلی ریونت ریڈی کی طرف سے دی گئی پیشکش ٹھکرادی۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے اسمبلی میں کہا کہ اکبر اویسی کانگریس کا بی فارم لے لیں، وہ اُنہیں کوڑنگل سے کا
اسمبلی میں اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی پیشکش ٹھکرادی


حیدرآباد, 27 جولائی (ہ ایس) تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے وزیراعلی ریونت ریڈی کی طرف سے دی گئی پیشکش ٹھکرادی۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے اسمبلی میں کہا کہ اکبر اویسی کانگریس کا بی فارم لے لیں، وہ اُنہیں کوڑنگل سے کامیاب کروا کے تلنگانہ کا ڈپٹی وزیراعلی بنادیں گے۔ اکبر اویسی نے اسمبلی میں وزیراعلی کی جانب سے کی گئی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک مجلس میں ہی رہیں گے۔ اکبر اویسی نے کہا کہ تلنگانہ میں آر ٹی سی مفت سفر اچھا ہے لیکن کانگریس آٹو ورکرس سے کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کرے۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے اکبراویسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی بار کوڑنگل سے مقابلہ کریں اُنہیں کامیاب کروانے کی ذمہ داری میری، میں آپ کو تلنگانہ کا ڈپٹی نامزد کردوں گا۔وزیراعلی نے یقین دہانے کرائی کہ وہ پرانے شہر کو ترقی دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اگلی بار اسمبلی انتخابات کے دوران میٹرو ٹرین میں چندرائن گٹہ آئیں گے اور کانگریس پارٹی کیلئے ووٹ مانگیں گے۔ اکبرالدین اویسی نے وزیراعلی کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande