پالگھر ضلع میں کروڑوں کی جعلی دوائیاں ضبط
ممبئی ، 27 جولائی (ہ س ) فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پالگھر ضلع کے وسئی علاقے میں ایک دوا ساز کمپنی پر چھاپہ مارا ہے۔ انھیں اطلاع ملی تھی کہ کمپنی کے پاس ریاست مہاراشٹر سے ادویات تیار کرنے کا لائسنس نہیں ہے، گزشتہ 7 مقامات پر چھاپے مار کر 1.41 کر
Fake medicines worth crores seized in Palghar district


ممبئی ، 27 جولائی (ہ س )

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پالگھر ضلع کے وسئی علاقے میں ایک دوا ساز کمپنی پر چھاپہ مارا ہے۔ انھیں اطلاع ملی تھی کہ کمپنی کے پاس ریاست مہاراشٹر سے ادویات تیار کرنے کا لائسنس نہیں ہے، گزشتہ 7 مقامات پر چھاپے مار کر 1.41 کروڑ روپے کا سامان، خام مال، مشینری، پیکنگ کا سامان، لیبل اور پاؤچ ضبط کیے گئے۔ سال 2021 سے جعلی ادویات بنائی جا رہی تھیں، بالآخر 48 گھنٹے کے چھاپے میں جعلی ادویات بنانے کی حقیقت سامنے آ گئی۔

حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع کے وسائی تعلقہ میں گہروار فارما پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے یونٹوں پر چھاپے مارے گئے تھے، ایف ڈی اے نے کہا کہ کمپنی نے ہریانہ میں آیورویدک ادویات بنانے کا لائسنس حاصل کیا تھا اور وہ بغیر اجازت کے وسائی میں ان ادویات کو تیار کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان / عطاءاللہ


 rajesh pande