صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں تعاون دیں :  نائب وزیر اعلیٰ شکلا
عالمی یوم ہیپاٹائٹس کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ شکلا کا پیغام بھوپال، 27 جولائی (ہ س)۔ نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے یوم ہیپاٹائٹس کے موقع پر تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں شامل ہوں اور ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تعم
صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں تعاون دیں :  نائب وزیر اعلیٰ شکلا


عالمی یوم ہیپاٹائٹس کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ شکلا کا پیغام

بھوپال، 27 جولائی (ہ س)۔ نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے یوم ہیپاٹائٹس کے موقع پر تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں شامل ہوں اور ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔ انہوں نے ہیپاٹائٹس جیسے سنگین صحت کے مسئلے کے بارے میں شعور بیدارکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیماری کی روک تھام اور علاج کے لیے درست معلومات اور سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ہم سب کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور صحت مند طرز زندگی انتہائی ضروری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ہر سال 28 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی پانچ اہم اقسام ہیں: اے، بی، سی، ڈی اور ای۔ ان میں سے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے وائرس جسم میں طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں جو کہ جگر کے سنگین امراض جیسے سروسس اور جگر کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کا عالمی دن لوگوں میں ہیپاٹائٹس کے بارے میں بیداری بڑھانے اور انہیں اس کی سنگینی کو سمجھنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande