بی آرایس حکومت نے ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو ٹھیک کرنے مرکز سے معاہدہ کیا تھا:وزیراعلی
حیدرآباد, 27 جولائی (ہ س)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ پچھلی حکومت نے بجلی تقسیم کرنے والے ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو ٹھیک کرنے کےلیے مرکزی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیاتھا۔قانون سازاسمبلی میں بجٹ پربحث کے دوران انہوں نے اپوزیشن بی آر ایس ار
عوام کے سزا دینے کے باوجود بھی بی آر ایس کا رویہ تبدیل نہیں ہوا: ریونت ریڈی


حیدرآباد, 27 جولائی (ہ س)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ پچھلی حکومت نے بجلی تقسیم کرنے والے ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو ٹھیک کرنے کےلیے مرکزی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیاتھا۔قانون سازاسمبلی میں بجٹ پربحث کے دوران انہوں نے اپوزیشن بی آر ایس ارکان پر بجلی کے شعبہ کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔ وزیراعلی نے انکشاف کیا کہ اس وقت کی بی آر ایس حکومت نے 2017 میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرس کے میٹروں کو چھ ماہ کے اندر ٹھیک کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیرو بی آرایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ قانون ساز اسمبلی اور اس کے ارکان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایوان میں گمراہ کرنے کی کوشش کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریکارڈ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں ہریش راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کو ان کی موٹروں پر میٹر لگانے سے روک دیا ہے۔ اس وقت کی حکومت نے 2017 میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موٹروں پر میٹر لگائے جائیں گے، کیا یہ درست نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ ثبوت سمیت دستاویزات ہریش کو دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande