بس کو ہائی جیک کرنے کی کوشش، پولیس نے چار افراد کو پکڑ ا
جالون، 27 جولائی ( ہ س)۔ ضلع کے اورئی کوتوالی علاقے میں کل دیر رات نشے کی حالت میں چار مسافروں نے سلیپر بس کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ مسافروں کے شور مچانے پر پولیس کی گاڑی نے بس کا پیچھا کیا اور اسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے چار افراد کو پکڑ
Attempted to hijack the bus, police caught four people


جالون، 27 جولائی ( ہ س)۔ ضلع کے اورئی کوتوالی علاقے میں کل دیر رات نشے کی حالت میں چار مسافروں نے سلیپر بس کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ مسافروں کے شور مچانے پر پولیس کی گاڑی نے بس کا پیچھا کیا اور اسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے چار افراد کو پکڑ لیا۔ پولیس چاروں کو پوچھ گچھ کے لیے کو توالی لے آئی۔

جمعہ کی دیر رات اورئی کوتوالی علاقے کے کالپی بس اسٹینڈ پر ایک سلیپر بس کانپور سے احمد آباد کی طرف جارہی تھی۔ کالپی اسٹینڈ کے قریب بس کنڈکٹر کے ذریعہ مسافروں کواتارا اور بٹھایا جا رہا تھا۔ اسی دوران شراب کے نشے میں دھت بس میں مسافر کے طور پر بیٹھے چار نوجوانوں نے کر کنڈکٹر اور ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی۔

اس سے پہلے کہ وہ لوگ کچھ سمجھ پاتے، حملہ آوروں نے کنڈکٹر کو پکڑ لیا، ڈرائیور کو اس کی سیٹ سے ہٹاکر خود گاڑی چلانا شروع کر دی ۔ جب نوجوانوں کے ذریعہ تیز رفتاری سے بس لے جائی جا رہی تھی، تب مسافروں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ شور مچانے پر پیچھے سے آنے والی پولیس جیپ نے ضلع اسپتال کے قریب بس کو روکا اور بس میں چھپے چاروں ملزمان کو پکڑ لیا۔ پولیس انہیں تھانے لے آئی۔

اورئی کوتوالی کے انسپکٹر اجے برہم تیواری نے بتایا کہ چاروں نوجوان شراب کے نشے میں تھے جنہوں نے کنڈکٹر پر حملہ کیا۔ فی الحال چاروں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شکایت ملنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande