تاریخ کے آئینےمیں 28 جولائی: جیمز ہرشل نہ ہوتے تو 'تھمبس اپ' کون کہتا؟
28 جولائی کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ یہ تاریخ دنیا کے ان لوگوں کے لیے خاص ہے جو دستخط کرنا نہیں جانتے۔ اس کے علاوہ یہ تاریخ سر ولیم جیمز ہرشل کے لیے بھی خاص ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 28 جولائی 1858 کو پیدا ہونے وال
Page History


28 جولائی کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ یہ تاریخ دنیا کے ان لوگوں کے لیے خاص ہے جو دستخط کرنا نہیں جانتے۔ اس کے علاوہ یہ تاریخ سر ولیم جیمز ہرشل کے لیے بھی خاص ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 28 جولائی 1858 کو پیدا ہونے والے ہرشل نے سب سے پہلے یہ ثابت کیا کہ ہر شخص کے ہاتھ کی انگلیوں پر لکیریں مختلف ہوتی ہیں۔ سر ولیم جیمز ہرشل پہلا شخص تھا جس نے انگلیوں کے نشانات کو دستخطوں سے بہتر شناخت کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے لکھے ہوئے الفاظ کو کوئی بھی کاپی کرسکتا ہے لیکن ہر شخص کے فنگر پرنٹس ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اور کوئی بھی ان کی کاپی نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ (فنگر پرنٹ) اہم واقعات کی شناخت کے سب سے طاقتور ذریعہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

1586: انگلینڈ سے واپسی پر سر تھامس ہیروٹ نے یورپ کو آلو کے بارے میں بتایا۔

1741: کیپٹن بیرنگ نے ماو¿نٹ سینٹ الیاس، الاسکا کو دریافت کیا۔

1742: پرشیا اور آسٹریا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط۔

1821: پیرو نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا۔

1858: سر ولیم جیمز ہرشل کی پیدائش، جنہوں نے انگلیوں کے نشانات کو شناخت کا ایک بہتر ذریعہ قرار دیا۔

1866: پیمائش کے میٹرک نظام کو امریکہ میں قانونی شناخت ملی۔

1914: پہلی جنگ عظیم کا آغاز۔

1914: ایس ایس کوماگاتا مارو کو وینکوور میں برطرف کرکے ہندوستان بھیج دیا گیا۔

1976: چین میں ریکٹر اسکیل پر 8.3 کی شدت کا زلزلہ۔ لاکھوں لوگوں کی موت۔

1979: چودھری چرن سنگھ ملک کے پانچویں وزیر اعظم بنے۔

1995: ویتنام آسیان کا رکن بنا۔

2001: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ محمد صدیقی خان کانجو کا قتل۔

2004: عراق کے شہر بعقوبہ میں پولیس کی بھرتی کے مرکز میں دھماکہ۔ 68 افراد ہلاک ہو گئے۔

2005: نظام شمسی کے دسویں سیارے کی دریافت کا دعویٰ۔

2007: حکومت پاکستان نے متنازع لال مسجد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔

1165: مشہور صوفی شاعر، متلاشی اور مفکر ابن عربی۔

1925: بارچ بلمبرگ، ہیپاٹائٹس ویکسین کا دریافت کنندہ۔

1957: ہندی شاعر، مصنف، روسی اور دیگر غیر ملکی ادب کے مترجم انیل جان وجے کا انتقال ہوا۔

1972: چارو مجمدار، نکسل تحریک کے بانی۔

2007: سکم کے پہلے وزیر اعلیٰ قاضی لینڈوپ دورجی۔

2016: ہندوستانی سماجی کارکن اور مصنفہ مہاسویتا دیوی۔

2021: ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نندو ناٹیکر، جنہوں نے پہلی بار ہندوستان کے لیے بین الاقوامی ٹائٹل جیتا۔

ہندوستھان سماچار

ا

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande