وزیر اعظم نے کیا خبردار: ہم بچکانہ ذہنوں کی حرکتیں زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے
نئی دہلی ، 2 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر واضح طور پر خبردار
وزیراعظم


نئی دہلی ، 2 جولائی (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ ہم ایوان کے اندر بچکانہ لوگوں کی حرکتوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایوان کے اندر جو کچھ کہا گیا اور میری تقریر کے درمیان اپوزیشن جماعتیں جو حرکتیں کر رہی ہیں ، آپ کے لیے بھی ایک چیلنج ہے کہ ایوان کا وقار کیسے برقرار رہے گا۔

لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لوگ کل یہاں رو رہے تھے ان کی حرکتیں لوگوں نے پہلے ہی دیکھی ہیں۔ وہ کبھی کسی کے گلے پڑجاتے ہیں تو کبھی ایوان کے اندر آنکھ مارتے ہیں۔ اس کے باوجود ہم نے ایوان کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی جھوٹی تقریر سنی۔ لیکن جب ان کے دلائل ختم ہوگئے ہیں تو وہ ایوان کے بیل میں آکر چیخ وچلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جومظلوم ہونے کا ناٹک کررہے ہیں وہ ایک پسماندہ ذات کو چور کہنے کے معاملے میں دو سال کی سزا پائے ہوئے ہیں اور عدالت سے ضمانت پر ہیں۔ وہ بدعنوانی اور سیاستدانوں کی توہین کے کئی مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ایک بچے کو خوش کرنے کیلئے انہیں ایک ذمہ داری دی ہے۔وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ ہمارے دیوی دیوتا درشن کے لئے ہوتے ہیں، پردریشن کیلئے نہیں۔ ہم نے انہیں ایوان کے وقار کے خلاف سرگرمیاں کرتے دیکھ کر ایک بار نظر انداز بھی کیا تھا لیکن اس نظر اندازی کو مزید بڑھایا نہیں جا سکتا۔ ایوان کے وقارکو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande