عالمی چمپئن ٹیم انڈیا کا ممبئی میرین چوپاٹی پر شاندار استقبال
-وانکھیڑے اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ جیسی صورتحال پر پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا ممبئی، 4 جولائی (ہ س)۔
عالمی چمپئن ٹیم انڈیا کا ممبئی میرین چوپاٹی پر شاندار استقبال


-وانکھیڑے اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ جیسی صورتحال پر پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا

ممبئی، 4 جولائی (ہ س)۔ عالمی چیمپئن ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جمعرات کی شام ممبئی کے میرین ڈرائیو چوپاٹی پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ٹیم انڈیا کے سورماؤں کو دیکھنے کے لیے ممبئی والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس سے قبل وانکھیڈے اسٹیڈیم کے قریب ممبئی والوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا، جس سے صورتحال فوری طور پر قابو میں آئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں عالمی چمپئن ٹیم انڈیا کا استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ یہی نہیں، وانکھیڑے اسٹیڈیم نے اس استقبالیہ تقریب کے لیے کوئی فیس نہیں لی ہے۔ اس لیے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ جب اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا تب بھی شائقین وہاں جانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 2 پر کافی بھیڑ جمع ہوگئی اور پولیس کو ہلکے لاٹھی چارج سے صورتحال کو سنبھالنا پڑا۔ اس کے بعد شائقین نے میرین ڈرائیو کا رخ کیا۔ ممبئی والے اس لمحے سے لطف اندوز ہونے کے لیے پرجوش رہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande