ٹاٹا سنس کے سوریہ کانت یو ایس آئی ایس پی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں شامل
ٹاٹا سنس کے سوریہ کانت یو ایس آئی ایس پی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں شامل
Tata Sons Advisor Surya kant


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ ملک کے کارپوریٹ شعبے کے اہم اور ٹاٹا سنس کے سینئر مشیر سوریہ کانت نے یو ایس انڈیا اسٹریٹجک اینڈ پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سوریہ کانت کو ہندوستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کی ترقی میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے جانا جاتا ہے۔

یہ معلومات دیتے ہوئے یو ایس انڈیا اسٹریٹجک اینڈ پارٹنرشپ فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مکیش اگھی نے کہا کہ سوریہ کانت کی قیادت اسٹریٹجک شراکت داری کا خاکہ تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ سوریہ کانت نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس آئی ایس پی ایف کی کوششیں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 2017 میں تشکیل پانے والا یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم ایک آزاد غیر منافع بخش، غیر سرکاری اور غیر جانبدار تنظیم ہے۔ اس کا صدر دفتر واشنگٹن ڈی سی میں ہے جبکہ دفاتر دونوں ممالک میں ہیں۔

ہندوستان سماچار / Abdul Wahid


 rajesh pande