منی پور پولیس نے 85 لوگوں کو حراست میں لیا
امپھال، 10 جون ( ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران قانون کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر 85 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیا ک
Manipur police detained 85 people


امپھال، 10 جون ( ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران قانون کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر 85 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیا کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 37 پر 212 گاڑیوں اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 145 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 118 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Shahzad


 rajesh pande