
منی پور میں تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
امپھال، 13 دسمبر (ہ س)۔ منی پور کے مختلف اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ذریعے چلائی جا رہی تلاشی مہموں کے تحت چرا چاند پور ضلع میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ 12 دسمبر کو منی پور پولیس نے چرا چاند پور تھانہ حلقہ کے تحت کھوگا ڈیم علاقے سے تلاشی مہم کے دوران ایک مقامی طور پر تیار کردہ 303 رائفل، مختلف قسم کے کارتوس اور ایک امپروائزڈ مارٹر برآمد کیا۔
برآمد سامان میں 3 پسٹل میگزین، 51 ایم ایم مارٹر اسموک بم، ایک اسٹین گرینیڈ، 4 امپروائزڈ دھماکہ خیز مواد، 2 باوفینگ ہینڈ ہیلڈ وائرلیس سیٹ، 2 ہیلمٹ، 12 بور کا ایک کارتوس بیلٹ، الگ الگ کیلیبر کے 12 راونڈ، 2 ایمونیشن کلپ نیز میگزین اور پسٹل پاوچ سے لیس ایک ٹیکٹیکل بیلٹ شامل ہے۔
افسران نے بتایا کہ ریاست میں امن اور قانون و انتظام برقرار رکھنے کے مقصد سے اس طرح کی مہم لگاتار جاری ہیں۔ برآمد ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ذرائع نیز ان کے ممکنہ استعمال کو لے کر مزید جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن