آئی ٹی بی پی نے لداخ سیکٹر میں 108 کلو گرام سونا ضبط کیا
آئی ٹی بی پی نے لداخ سیکٹر میں 108 کلو گرام سونا ضبط کیا لداخ، 10 جولائی (ہ س)۔ انڈو۔تبت بارڈر پولیس نے پہلی بار لداخ سیکٹر میں 108 کلو گرام سے زیادہ وزنی سونے کو ضبط کیا ہے۔ بدھ کے روز لداخ سیکٹر میں دو مشتبہ افراد کے قبضے سے اسمگل شدہ سونا ضبط کیا
ITBP seized gold


آئی ٹی بی پی نے لداخ سیکٹر میں 108 کلو گرام سونا ضبط کیا

لداخ، 10 جولائی (ہ س)۔ انڈو۔تبت بارڈر پولیس نے پہلی بار لداخ سیکٹر میں 108 کلو گرام سے زیادہ وزنی سونے کو ضبط کیا ہے۔ بدھ کے روز لداخ سیکٹر میں دو مشتبہ افراد کے قبضے سے اسمگل شدہ سونا ضبط کیا گیا۔ آئی ٹی بی پی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی کی جانب سے اپنی بھرپور تاریخ میں سب سے بڑی ضبطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان کو پوچھ گچھ کے بعد محکمہ کسٹم کے حوالے کر دیا جائے گا۔ آپریشن کے بارے میں آئی ٹی بی پی کے افسران نے پہلے لیہہ میں ایک پریس کانفرنس میں معلومات کا انکشاف کیا۔

آئی ٹی بی پی نے کہا کہ سب سیکٹر لداخ کے علاقوں میں گشت کے دوران سیریگاپلے علاقے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا جنہوں نے پوچھ گچھ کے بعد دعویٰ کیا کہ وہ دواؤں کے پودے جمع کر رہے تھے۔ چونکہ موسم گرما کا وقت ہے اور دراندازی اور اسمگلنگ کے امکانات ہمیشہ زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے اُن کے ڈیرے کی تلاشی لی گئی اور سونے کی 108 بسکٹ برآمد ہوئیں۔

ان کے قبضے سے ایک دوربین، کچھ چاقو، چائنیز فوڈ، دو ٹٹو اور دو موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے انکشاف پر، ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کی شناخت تینزنگ ٹارگ اور چیرنگ چمبا کے طور پر کی ہے، دونوں لداخ کے ہینلے گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ اہلکار کے مطابق یہ آپریشن آئی ٹی بی پی کی 21ویں بٹالین نے لداخ اور سری نگر سیکٹر کے فعال تعاون سے شروع کیا تھا۔ مزید کہا کہ مشتبہ افراد نے چکمہ دینے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہونے کی ان کی کوشش کو پٹرولنگ پارٹی نے ناکام بنا دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohd Asgar / Mohammad Shahzad


 rajesh pande