لکھنو- آگرہ ایکسپریس وے پر حادثہ، 18 جاں بحق، 30 سے ​​زائد زخمی
کئی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے کیا اظہار افسوس
لکھنو- آگرہ ایکسپریس وے پر حادثہ، 18 جاں بحق، 30 سے ​​زائد زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے کیا اظہار افسوس


لکھنو- آگرہ ایکسپریس وے پر حادثہ، 18 جاں بحق، 30 سے ​​زائد زخمی

اناو، 10 جولائی (ہ س)۔ لکھنو آگرہ ایکسپریس وے پر اناو ضلع میں آج صبح تقریباً 5.30 بجے دودھ کے ٹینکر (یوپی 70 سی ٹی 3999) میں بہار سے آرہی ڈبل ڈیکر بس (یو پی 95 ٹی 4720) کی زوردار ٹکر میں 18 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ 30 سے ​​زائد زخمی ہیں۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بس سیتامڑھی سے دہلی جا رہی تھی۔ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو موقع پر پہنچنے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اناو، ایریا آفیسر بانگرمئو اور دیگر تھانوں کی پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے۔ یہ حادثہ بیہٹا مجاور تھانہ علاقہ کے گڑھا گاوں کے سامنے پیش آیا ہے۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ ٹینکر سے تصادم کے بعد بس کئی بار الٹ گئی اور اس کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کی جگہ لاشیں بچھ گئیں۔ مرنے والوں میں دلشاد ولد اشفاق ساکن مودی پورم تھانہ میرٹھ، بیٹو ولد راجندر ساکن بھادر تھانہ شیوہر ضلع بہار، رجنیش ولد رام ولاس ساکن سیوان ضلع، لال بابو داس ولد رام سورج داسساکن ہیراگا تھانہ شیوہر بہار، رام پرویش کمار، بھرت بھوشن کمار ولد لال بہادر داس، بابو داس ولد رام سورج داس، محمد صدام ولد محمد بشیر ساکن گمرولی تھانہ شیوہر، نغمہ بیٹی شہزاد، شبانہ شوہر شہزاد ساکن بھجن پورہ دہلی، چاندنی بیوی محمد شمشاد ساکن شیوولی، ملہاری، محمد شفیق ولد عبدالبصیر، منی ​​خاتون شوہر عبدالباسق، توفیق عالم ولد عبدالبصیر کی شناخت ہو گئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک چار افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے پر وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایم این آر ایف کی جانب سے مرنے والوں کے خاندانوں کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50ہزار روپے مدد کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار ختم

ہندوستان سماچار / Anzar Hassan / Mohammad Shahzad


 rajesh pande