جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تازہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت چھٹے روز بھی معطل رہی۔
جموں, 31 اگست (ہ س)جموں و کشمیر میں مسلسل موسلا دھار بارشوں اور تازہ زمین کھسکنے کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ اتوار کو چھٹے روز بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہی، جس سے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح
Jknh


جموں, 31 اگست (ہ س)جموں و کشمیر میں مسلسل موسلا دھار بارشوں اور تازہ زمین کھسکنے کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ اتوار کو چھٹے روز بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہی، جس سے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح کے وقت جموں یا سرینگر سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہفتے کو کچھ حد تک شاہراہ بحال کی گئی تھی اور پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالا جا رہا تھا، لیکن تھرڈ پل سے بلی نالہ تک زمین کھسکنے سے شاہراہ دوبارہ متاثر ہوگئی، جس کے بعد ٹریفک دونوں طرف سے بند کر دیا گیا۔ افسر نے عوام سے اپیل کی کہ شاہراہ کی مکمل بحالی تک سفر سے گریز کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

این ایچ اے آئی رامبن کے پروجیکٹ منیجر شبھم کے مطابق تھرڈ علاقے میں تقریباً 150 میٹر لمبی لینڈ سلائیڈنگ نے شاہراہ کی ایک ٹیوب کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے جبکہ دوسری ٹیوب کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور اور مشینری موسم میں بہتری کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ملبہ ہٹانے اور بحالی کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔

شدید بارشوں نے جموں خطے کے مختلف حصوں میں عام زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ جموں شہر میں گجر نگر کو سدھرا سے جوڑنے والی معروف ’تھنڈی سڑک‘ پر بھی پہاڑی سے پتھر اور مٹی کھسکنے کے باعث ٹریفک روک دیا گیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande