وزیر اعظم نے من کی بات پروگرام میں جھارکھنڈ کے کاروباری جذبے کی تعریف کی، ہل دیوس پر مبارکباد دی
رانچی، 30 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد اتوار کو پہلی ب
وزیر اعظم نے من کی بات پروگرام میں جھارکھنڈ کے کاروباری جذبے کی تعریف کی، ہل دیوس پر مبارکباد دی


رانچی، 30 جون (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد اتوار کو پہلی بار 'من کی بات' پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام میں وزیر اعظم نے گوڈا کے پود یہاٹ بلاک کے ڈنڈے گاو¿ں کی نئی کاروباری پریرنا مشرا (28) سے بات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ من کی بات کا 111 واں ایڈیشن تھا۔

وزیر اعظم مودی نے من کی بات میں کہا کہ 30 جون بہت اہم دن ہے۔ قبائلی بھائی بہن اس دن کو ہل دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے سنتھال قبیلے کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے ہل دیوس کے موقع پر قبائلی برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے سنتھال پرگنہ کے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ کے فرزندوں کی یہ قربانی آج بھی ہم وطنوں کو متاثر کرتی ہے۔ سنتھال قبائل بہادر سدوکانہو کی یاد میں ہل دیوس مناتے ہیں۔ بہادر سدوکانہو نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا اپنی بے مثال ہمت سے مقابلہ کیا۔

ڈانڈے گاو¿ں میں صبح 11:00 بجے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گاو¿ں کی خواتین بڑی اسکرین پر مودی کی گفتگو سن رہی تھیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande