دہلی ہائی کورٹ کے کویتا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ یکم جولائی کو سنا ئے گا
نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ کی بنچ کے جسٹس سوارن کانت شرما نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا ک
دہلی ہائی کورٹ کے کویتا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ یکم جولائی کو سنا ئے گا


نئی دہلی، 30 جون (ہ س)۔

دہلی ہائی کورٹ کی بنچ کے جسٹس سوارن کانت شرما نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی ای ڈی اور سی بی آئی کیس میں داخل کی گئی ضمانت کی درخواست پر کل یعنی یکم جولائی کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے 28 مئی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

ای ڈی کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رہائی کی صورت میں مزید تفتیش شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ یہ دلیل کہ اسے ضمانت دی جانی چاہئے کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں، درست نہیں ہے، کیونکہ وہ ایک بااثر خاتون ہے اور اس نے بہت سنگین جرم کیا ہے۔ وہ گواہوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں اور ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہیں۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ کے کویتا نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر 100 کروڑ روپے کی رشوت لی۔

ہائی کورٹ نے ای ڈی معاملے میں 10 مئی کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ سی بی آئی معاملے میں 16 مئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کے کویتا نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ 6 مئی کو راو¿ز ایونیو کورٹ میں ای ڈی اور سی بی آئی کیس میں کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ای ڈی کے مطابق، 33 فیصد منافع انڈو اسپرٹ کے ذریعے کویتا کو پہنچا۔ ای ڈی کے مطابق کویتا شراب کے تاجروں کی لابی ساو¿تھ گروپ سے وابستہ تھی۔ ای ڈی نے کویتا کو پوچھ گچھ کے لیے دو سمن بھیجے تھے، لیکن کویتا نے اسے نظر انداز کر دیا اور وہ پیش نہیں ہوئیں، جس کے بعد انہیں منی لانڈرنگ کیس میں 15 مارچ کو حیدرآباد سے ایک چھاپے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے بعدکے کویتا کو دہلی ایکسائز گھوٹالے میں سی بی آئی نے بھی 11 اپریل کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ عدالتی حراست میں تھیں۔ سی بی آئی کے مطابق دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں کویتا بھی اس سازش میں شامل تھیں۔ سی بی آئی کے مطابق، کے کویتا بھی دہلی ایکسائز اسکام کیس کی سازش میں شامل تھیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande