وکرم مسری نئے سیکرٹری خارجہ ہوں گے
نئی دہلی ، 28 جون (ہ س)۔ ہندوستانی خارجہ سروس کے سینئر افسر اور قومی سلامتی کے نائب مشیر وکرم مسری
وکرم مسری


نئی دہلی ، 28 جون (ہ س)۔

ہندوستانی خارجہ سروس کے سینئر افسر اور قومی سلامتی کے نائب مشیر وکرم مسری ہندوستان کے نئے سکریٹری خارجہ ہوں گے۔ ان کی تقرری 15 جولائی سے عمل میں آئے گی اور وہ ونے موہن کواترا کی جگہ لیں گے۔کابینہ کی تقرری کمیٹی کے اس فیصلے کی اطلاع جمعہ کو ایک سرکاری ریلیز میں دی گئی ہے۔

وکرم مصری سابق وزرائے اعظم اندر کمار گجرال اور منموہن سنگھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پرائیویٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ وہ چین میں ہندوستان کے سفیر بھی تھے۔ جنوری 2022 میں انہیں قومی سلامتی کا نائب مشیر مقرر کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande