وزیر اعظم مودی نے انٹونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو انٹونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا اگلا صدر
وزیر اعظم مودی نے انٹونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی


نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو انٹونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا اگلا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، میرے دوست انٹونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا اگلا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ میں ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande