اپوزیشن جماعتوں کو سڑک اور پارلیمنٹ میں فرق کو سمجھنا چاہئے: اوم برلا
نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔ لوک سبھا کے نو منتخب اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو پارلیمنٹ کی کارروائی کو پیر
اپوزیشن جماعتوں کو سڑک اور پارلیمنٹ میں فرق کو سمجھنا چاہئے: اوم برلا


نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔ لوک سبھا کے نو منتخب اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو پارلیمنٹ کی کارروائی کو پیر تک ملتوی کرنے سے پہلے ہنگامہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو سخت نصیحت دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے ایوان کی کارروائی کو ہموار طریقہ سے چلانے میں مدد کرنے کی بھی درخواست کی۔

اوم برلا نے ہنگامہ کر رہے اپوزیشن ارکان سے کہا ” آپ اپنی جو بھی بات رکھنا چاہتے ہیں، اس کے آپ کو موقع دیا جائے گا۔ لیکن یہاں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ آپ منصوبہ بند طریقہ سے (پلانڈ وے میں)پارلیمنٹ کی کاروائی کو چلنے نہیں دینا چاہتے ہیں“۔

لوک سبھا اسپیکر نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ لوگ آپ کی سرگرمیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ عوام نے آپ کو اس لیے منتخب کر کے بھیجا ہے تاکہ آپ ان کی بات یہاں پیش کر سکیں، لیکن آپ جس طرح سے احتجاج کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ آپ سڑک اور پارلیمنٹ میں فرق نہیں سمجھتے۔ اوم برلا نے کہا کہ پارلیمانی نظام اور روایت کے مطابق صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد شکریہ کی تحریک پر ہی بحث ہو سکتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان کا مسئلہ بھی اٹھایا تھا۔ آپ بحث میں حصہ لے کر اس پر اپنا نقطہ نظر پیش کر سکتے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر نے قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے بحث کا مطالبہ کرنے اور ہنگامہ کرنے کے ارادے پر بھی سخت تنقید کی۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد پارلیمانی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کے تئیں عدم احترام قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ وہ شکریہ کی تحریک میں اپنی بات رکھتے ہوئے کسی بھی موضوع پر اپنا احتجاج درج کرا سکتے ہیں۔ حکومت ہر موضوع پر جواب دے گی۔

ہندوستھا ن سماچار


 rajesh pande