حکومت نیٹ پربحث کے لیے تیار: دھرمیندر پردھان
نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان پارلیمان کے نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرینس ایگزام- ان
Government is ready to discuss NEET: Pradhan


نئی دہلی، 28 جون (ہ س)۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان پارلیمان کے نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرینس ایگزام- انڈر گریجوئٹ (نیٹ ۔یوجی)کے مدعے پر احتجاج پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت این ای ای ٹی (نیٹ) پر بحث کرنے کے لیے تیار ہے لیکن سب کچھ روایت اور وقار کے اندر ہونا چاہیے۔

پارلیمنٹ کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پردھان نے کہا کہ جب کل صدر جمہوریہ نے خود اپنی تقریر میں امتحان کے بارے میں بات کی تو اس سے حکومت کی نیت ظاہر ہوتی ہے کہ ہم کسی بھی مدعے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ملک کے نوجوانوں اور طلبا کے تئیں ہے۔ حکومت اپنا موقف پیش کرنے کو تیار ہے، پھر کنفیوژن کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نیٹ معاملے میں قصورواروں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ سی بی آئی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ سی بی آئی نے نیٹ پیپر لیک سے متعلق ملزمین کی گرفتاری بھی شروع کر دی ہے۔ حکومت کسی کو نہیں بخشے گی۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی اے میں اصلاحات کے لیے ایک قابل اعتماد اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جلد ہی ان تمام امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ میری اپوزیشن سے بھی درخواست ہے کہ وہ سیاست سے باہر آئیں اور بحث میں شامل ہوں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande